نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال کے دفتر پرمرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے چھاپہ کو ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج سوال کیاکہ کیا سی بی آئی مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان یا گورنر رام نریش یادو کے دفتر
پربھی چھاپہ مارےگی جن کے خلاف ویاپم گھپلہ کے ثبوت موجود ہیں۔
مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا ’دہلی کے وزیر اعلی کے دفتر پرچھاپہ ایک غیرمعمولی واقعہ ہے۔
کیا سی بی آئی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی یا گورنر کے دفتر پر بھی چھاپے مارے گی جن کے خلاف ویاپم گھپلے کے ثبوت سامنے آئے ہیں‘